Application for Cheque Bounce (Dishonour) Format in urdu

 

Application for Cheque Bounce (Dishonour) Format in urdu
Application for Cheque Bounce (Dishonour) Format in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful


بخدمت جناب SHOصاحب تھانہ ABCاسلام آباد

درخواست برائے اندراج مقدمہ

 

۱۔    یہ کہ سائل نبیل احمد خان راجہ ولد زمان احمد گوجر ملک ساکن مکان نمبر454541گلی نمبر871، چکلالہ سکیم 89اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

 

۲۔    یہ کہ مسمی ثقلین عباس راجہ ملک ولد گوجر خان ملک نے سائل سے اس کی گاڑی رجسٹریشن نمبرRIOU-2254787، انجن نمبر4547788444چیسز نمبر47787EZEEE141ماڈل2019مبلغ 11,70,000/-(گیارہ لاکھ ستر ہزار روپے) کے عوض خرید کی اور رقم کی ادائیگی کیلئے اپنے بینک اکاؤنٹ کا ایک عدد چیک نمبر121212121212121مالیتی11,70,000/-روپےمورخہ19-09-2021، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ آبپارہ برانچ اسلام آباد سائل کے حوالے کیے۔ اس ضمن میں مابین فریقین ایک عدد اقرار نامہ بھی مورخہ19-09-2021کو روبروگواہان تحریر تکمیل ہوا۔

 

 ۳۔   یہ کہ سائل نے  مورخہ20-09-2021کو مذکورہ بالا چیک نمبر121212121212121مالیتی11,70,000/-روپے مورخہ19-09-2021، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ آبپارہ برانچ اسلام آباد اپنے بینک اکاؤنٹ واقع MCBبینک F-7مرکز اسلام آباد جمع کروایا جو بوجہ عدم دستیابی فنڈز ڈس آنر کر دیا گیا۔ (نقول اقرار نامہ، رجسٹریشن بک، چیک و ڈس آنر سلپ لف درخواست ہذا ہیں)۔

 

۴۔    یہ کہ بعد از ہونے چیک ڈس آنر، سائل نے الزام علیہ مذکور سے متعدد بار رابطہ کیا اور رقم کی ادائیگی کی درخواست کی مگر الزام علیہ مذکور ٹال مٹول سے کام لینے لگا اور تاحال سائل کو رقم مذکورہ بالا ادا نہ کی۔

 

استدعا ہے کہ الزام علیہ نبیل احمد خان راجہ ولد زمان احمد گوجر ملک کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

        عرضے              

 

نبیل احمد خان راجہ ولد زمان احمد گوجر ملک ساکن مکان نمبر454541گلی نمبر871، چکلالہ سکیم 89اسلام آباد

شناختی کارڈ نمبر37405-23656878715-33

موبائل نمبر0312-1578787878115

مورخہ

 

Download Application for Cheque Bounce (Dishonour) Format in urdu
Download Application for Cheque Bounce (Dishonour) Format in urdu 



Post a Comment

Previous Post Next Post