Abtal Nama Format in Urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
(ابطال نامہ)
میں مسمی ریان شہزاد راجہ ملک ولد شہزاد احمد خان ملک ساکن محلہ شاہ جیون کالونی، گرجا روڈ، راولپنڈی
۱۔ یہ کہ من مظہر ایک
عدد مکان نمبرCB-1444457، گلی نمبر10، چکلالہ کینٹ،راولپنڈی کا بروئے بیع نامہ رجسٹرڈ
نمبر12145مورخہ12-10-2014مصدقہ سب رجسٹرار، راولپنڈی مالک و قابض ہوں۔
۲۔ یہ کہ من مظہر نے
بحیثیت مالک و قابض بوجہ مصروفیات اپنے ملکتی مکان متذکرہ بالا کی بابت مسمی بلال
احمد (شناختی کارڈ نمبر37405-10000000-00)ولد نبیل احمد گوجر صدیق ساکن موہڑہ
چھپر، چکری روڈ، راولپنڈی کو بروئے مختار نامہ عام رجسٹرڈ نمبر2152221،
مورخہ25-11-2015 مصدقہ سب رجسٹرار، راولپنڈی اپنا مختار عام مقرر کیا تھا۔
۳۔ یہ کہ اب من مظہربلال
احمد کو اب مزید اپنا مختار عام نہ رکھنا چاہتا ہوں بدیں وجہ بذریعہ ابطال نامہ
ہذا تکمیل شدہ مختار نامہ عام رجسٹرڈ نمبر2152221، مورخہ25-11-2015 مصدقہ سب
رجسٹرار، راولپنڈی کو فسخ کرتا ہوں۔ اب بلال احمد میرا مختار عام نہ رہا ہے اور
مختارنامہ عام مذکورہ بالا کو کسی صورت استعمال کرنے، یا مکان نمبرCB-1444457متذکرہ
بالا کو کسی بھی طرح منتقل کرنے یا کوئی بھی معاملات طے کرنے کا کسی صورت مجاز نہ
ہوگا۔
لہذا
ابطال نامہ ہذا بقائمی ہو ش و حواس خمسہ برضا و رغبت بلا جبر و اکراہ غیرے خود
سنداً تحریر کر دیا ہے بوقت ضرورت کام آوے۔ المرقوم14-12-2019
العبد
ریان شہزاد راجہ ملک ولد
شہزاد احمد خان ملک
شناختی کارڈ
نمبر37405-00000001511-44
گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ
نمبر2۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابطال نامہ ہذا ریان شہزاد راجہ ملک
ولد شہزاد احمد خان ملک ساکن محلہ شاہ جیون کالونی، گرجا روڈ، راولپنڈی نے بغرض رجسٹریشن ہمارے دفتر سب رجسٹرار
راولپنڈی میں مورخہ............... بروز.............. وقت مابین....................... پیش کی۔
العبد
ریان شہزاد راجہ ملک ولد شہزاد احمد
خان ملک
شناختی کارڈ نمبر37405-00000001511-44
سب
رجسٹرار راولپنڈی
مضمون
دستاویز ریان شہزاد راجہ ملک کو پڑھ کر سنا یا و سمجھا یا گیا ہے جس کو اس نے پڑھ
و سمجھ کر درست تسلیم کیا۔ریان شہزاد راجہ ملک
مذکورہ کو گواہان ذیل نے شناخت کیا جنکی معتبری کا ہمیں اطمینان ہے۔
گواہ نمبر1:۔ دستخط/نشان
انگوٹھا۔۔۔۔۔۔۔۔
گواہ نمبر2:۔ دستخط/نشان
انگوٹھا۔۔۔۔۔۔۔۔
سب رجسٹرار راولپنڈی
Download Abtal Nama Format in Urdu |
(سرٹیفیکیٹ)
دستاویز
ہذا رجسٹرڈ نمبر.................................. بہی
نمبر............................ جلد نمبر.......................... صفحہ
نمبر............... پر آج مورخہ.............................
بروز......................... درج ہوئی اور اسکی نقل زائد بہی
نمبر................. جلد نمبر.................... صفحات
نمبر.................... پر چسپاں کیے گئے ہیں۔
دستخط/ انگوٹھے متعلقین ہمارے روبروثبت ہوئے۔
سب
رجسٹرار راولپنڈی