Application for change of investigation format in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بخدمت
جناب سٹی پولیس آفیسر صاحب راولپنڈی
درخواست برائے تبدیلی تفتیش
FIRنمبر12121 مورخہ01-01-2021 زیر دفعہ337F(iiI) ت۔پ
تھانہ صادق آباد راولپنڈی
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض
گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل مقدمہ عنوان بالا کا مستغیث ہے جو
سائل نے برخلاف ملزم نبیل احمد خان راجہ گوجر کے خلاف درج رجسٹر کروایا ہے۔
۲۔ یہ کہ بعد از اندراج مقدمہ، تفتیشی افسر۔۔۔نے
ملزم مذکور کی گرفتاری کیلئے کوئی تحرک نہ کیا اور ابھی تک ملزم آزادانہ گھوم رہا
ہے۔
۳۔ یہ کہ سائل متعدد بار اپنے گواہان کے ہمراہ
تفتیشی افسر کے روبروپیش ہوا مگر تفتیشی افسر سائل کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ
نہیں کر رہا۔
۴۔ یہ کہ تفتیشی افسر نے ملزم مذکور سے ملی بھگت
کر لی ہے اور وہ ملزم کو فائدہ پہنچانے اور سائل کا مقدمہ خراب کرنے کے درپہ ہے۔
۳۔ یہ کہ تفتیشی افسر مقدمہ مذکورہ کی تفتیش
ایمانداری، اور غیر جانبداری سے نہ کر رہا ہے۔ اس وجہ سے سائل کو تفتیشی افسر کی
تفتیش پر اعتماد نہ ہے اور نہ ہی انصاف کی توقع ہے۔
اندریں حالات استدعا ہے کہ مقدمہ
مذکورہ بالا کی تفتیش کسی دیگر ایماندار، فرض شناس اورغیر جانبدار افسر کے سپرد کی
جائے جو حقائق کی روشنی میں تفتیش کرے اور سائل کو انصاف دلوائے۔
عرضے
راجہ ندیم احمد گوجر ولد گوجر علی
راجہ خان
ساکن مکان نمبر12121454گلی
نمبر10چکلالہ سکیم IIIراولپنڈی
شناختی کارڈ نمبر37405-000000001-1
موبائل نمبر0313-1212121-00
مورخہDownload Application for change of investigation format in urdu