Written reply to application for setting aside ex-parte proceedings |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بعدالت جناب نبیل
عالم صاحب سول جج راولپنڈی
نبیل چوہدری گجر بنام رابعہ خاتون
چوہدری
)دعویٰ
استقرار حق و حکم امتناعی دوامی(
درخواست بمراد
منسوخی فرمائے جانے یکطرفہ کاروائی و یکطرفہ حکم مورخہ29-06-2021منجانب سائلان
/مدعاعلیہم نمبر4تا7
جواب درخواست منجانب مسؤل علیہ/مدعی
جناب عالی! مسؤل علیہ/مدعی
حسب ذیل عرض گزارہے۔
عذرا ت ابتدائی:
۱۔ یہ کہ درخواست عنوان بالا ناقابل پیش رفت و
ناقابل پذیرائی ہے لہذا لائق اخراج ہے۔
۲۔ یہ کہ درخواست مبنی برجھوٹ اور خلاف واقعات
ہے۔ درحقیقت سائلان کو عدالت کی جانب سے بھیجے گئے سمن وصول ہوئے تھے اس کے علاوہ
سائلان کی طلبی کیلئے اخبار اشتہار بھی شائع ہوا مگر اس کے باوجود بھی سائلان حاضر
عدالت نہ ہوئے بدیں وجہ درخواست ہذا خارج فرمائی جائے۔
برواقعات:
۱۔ فقرہ نمبر1درست
تسلیم ہے۔
۲۔ فقرہ نمبر2 کے غلط
ہے لہذا انکار ہے۔ سائلان کو عدالت کی جانب سے بھیجے گئے سمن وصول ہوئے تھے اس کے
علاوہ سائلان کی طلبی کیلئے اخبار اشتہار بھی شائع ہوا اور ان کو دعویٰ عنوان بالا
کے زیر سماعت ہونے کی بابت بخوبی علم تھا لیکن پھر بھی سائلان حاضر عدالت نہ ہوئے۔
۳۔ فقرہ نمبر3کے جواب
میں عرض ہے کہ عدالت کی جانب سے بھیجے گئے سمن وصول کرنے کے باوجود بھی سائلان پیش
عدالت نہ ہوئے بدیں وجہ کسی داد رسی کے حقدار نہ ہیں۔
۴۔ فقرہ نمبر4غلط ہے۔
دعویٰ عنوان بالا کے زیر سماعت ہونے کا علم رکھنے کے باوجود سائلان پیش عدالت نہ
ہوئے بدیں وجہ غیر حاضری دانستہ ہے۔
اندریں حالات استدعاہے کہ درخواست
سائلان بمعہ حرجانہ خاص خارج فرمایا جائے۔
دیگر داد رسی جو عدالت حضور مناسب
سمجھے، سے بھی مسؤل علیہ/مدعی کو نوازا جائے۔
عرضے
مسؤل علیہ/مدعی
کونسل
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ
Download Written reply to application for setting aside ex-parte proceedings