Application for mutation (Inteqal) of land |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
بخدمت جناب
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر صاحب ریوینیو(ADCR) راولپنڈی
درخواست برائے درج
و منظور کیے جانے انتقال بر بنیاد بیع نامہ رجسٹرڈ نمبر101
مورخہ01-10-2019
مصدقہ سب رجسٹرار (رورل)، راولپنڈی
جناب عالی! سائل حسب ذیل عرض
گزار ہے۔
۱۔ یہ کہ سائل نے ایک
عدد پلاٹ از کھیوٹ نمبر44کھتونی نمبر564، خسرہ نمبر102تعدادی6کنال کا 6/120حصہ
بقدر06مرلے واقع موضع موہری غزن، تحصیل وضلع راولپنڈی مسمی ظفر حیدر ولد حیدر جمال
سے بروئے بیع نامہ رجسٹرڈ نمبر101مورخہ01-10-2019 مصدقہ سب رجسٹرار (رورل)،
راولپنڈی خرید کیا۔
۲۔ یہ کہ بعد از
خریدپلاٹ مذکورہ بالا، سائل حلقہ پٹواری موضع غزن، تحصیل وضلع راولپنڈی کے پاس گیا
اور درخواست کی کہ مذکورہ بیع نامہ کی بنیاد پر انتقال بحق سائل درج و تصدیق
کرے/کروائے مگر مذکورہ پٹواری ٹال مٹول سے کام لینے لگا اورتاحال سائل مذکورہ
رجسٹری کی بنیاد پر نہ تو انتقال درج کیا اور نہ ہی منظور کروایا۔
۳۔ یہ کہ سائل متعدد بار
درخواست کے باوجود پٹواری مذکورہ نے مذکورہ رجسٹری کی بنیاد پر سائل کے حق میں
انتقال درج و منظور نہ کروایا۔
بحالات بالا جناب سے درخواست ہے کہ
مذکورہ بیع نامہ رجسٹرڈ نمبر101مورخہ01-10-2019 مصدقہ سب رجسٹرار (رورل)، راولپنڈی
کی بنیاد پر ریوینیو ریکارڈ میں انتقال بحق سائل درج و منظور کیے جانے کا حکم صادر
فرمایا جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔
عرضے
زعفران خان ولد محمد زمان
ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی
شناختی کارڈ
نمبر37405-12121212-1
موبائل نمبر0311-12121212
Download Mutation of Land Application to ADC