Registry Lost Affidavit in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
(بیان حلفی برائے گمشدگی مالیاتی دستاویزات)
من
مظہر حلفا ً بیان کرتا ہوں کہ میں ریحان شہزاد ولد ارسلان علی ساکن مکان نمبر
12064، تلسہ روڈ، شاہ نواز کالونی، راولپنڈی کا رہائشی ہوں اور میرا شناختی کارڈ
نمبر37405-0000000-0ہے۔
من
مظہر حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میرے ملکیتی مکان
نمبر222، گلی نمبر333،موہڑہ چھپر راولپنڈی کی اصل رجسٹری295 مورخہ14-01-1990، مصدقہ سب رجسٹرار راولپنڈی
اندر حدود کچہری راولپنڈی مورخہ26-03-2021کو گر کر گم ہو گئی ہے۔ جو کافی تلاش کے
باوجود نہ ملی ہے۔ بیان دیتا ہوں کہ میری رپٹ گمشدگی درج کر کے نقل رپٹ دی جائے۔
یہ کہ میں نے مذکورہ
دستاویز کسی لین دین کیلئے کسی بھی شخص کو نہ دی ہے اور نہ ہی یہ کسی مقدمہ میں
مطلوب ہے۔ دیگر کوئی امر مخفی نہ رکھا گیا ہے۔ اگر میں غلط رپٹ تحریر کروائی ہے۔
یا اگر میں گمشدہ دستاویز کو کسی مقدمہ میں استعمال کروں تو میرے خلاف قانونی
کاروائی کی جائے اور رپٹ باطل تصور کی جائے۔
ریحان شہزاد ولد ارسلان علی
دستخط۔۔۔۔۔۔۔۔
نشان انگوٹھا۔۔۔۔۔۔۔۔
گواہ نمبر1
گواہ
نمبر2
Registry Lost Affidavit in urdu |