Snacthing of minor Application format in Urdu

 

minor kids snatching application sample in urdu
minor kids snatching application sample in urdu  

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جنابSHOصاحب تھانہ مری،ر اولپنڈی

 

درخواست برائے قانونی کاروائی برخلاف زعفران کان

 

 

جناب عالی!     سائلہ حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔      یہ کہ ریحان عالم سائلہ کا حقیقی بیٹا ہے جو کہ Convent School، پنڈی پوائنٹ، مری میں زیر تعلیم ہے۔

 

۲۔     یہ کہ سائلہ اور اس کے شوہر کے درمیان نابالغ بیٹے مذکورہ بالا کی حضانت وغیرہ کے مقدمات فیملی کورٹس،تحصیل مری ضلع راولپنڈی میں زیر سماعت ہیں۔ کسی بھی عدالت نے نابالغ بیٹے کی حضانت کا فیصلہ زعفران خان کے حق میں نہیں کیا۔ مگر اس کے باوجود مورخہ10-07-2021کو جب سائلہ کا بیٹا اپنے سکول میں تھا تو تقریباً11:00بجے دن زعفران خان زبردستی سائلہ کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے جانے لگا۔ سائلہ کے بروقت پہنچ جانے پر مسمی مذکور سائلہ کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

 

استدعا ہے کہ زعفران خان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے نیز تا فیصلہ مجاز فیملی کورٹ تحصیل مری ضلع راولپنڈی زعفران خان کو سائلہ کے بیٹے کو زبردستی اور غیر قانونی طریقے سے چھیننے سے باز و ممنوع رکھا جائے۔

 

عرضے            

کنول شہزادی زوجہ زعفران خان

ساکن مال رود، تحصیل مری ضلع راولپنڈی

 شناختی کارڈنمبر

مورخہ۔۔۔۔۔

 

 


Download application for snatching of minor format in urdu
Download application for snatching of minor format in urdu 


Post a Comment

Previous Post Next Post