Miscarriage application format in urdu

 

Miscarriage application format in urdu
Application for miscarriage format in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 


بخدمت جناب SHOصاحب تھانہ صادق کالونی، راولپنڈی

درخواست برائے اندراج مقدمہ

جناب عالی!    

           گزارش کہ سائلہ مکان واقع موہڑہ چھپر، راولپنڈی کی رہائشی ہوں۔ سائلہ کی شادی ہمراہ ارسلان علی ولد ریحان عالم عرصہ تقریباً8سال قبل ہوئی۔ اس رشتہ سے ہماری ایک بیٹی کنول پیدا ہوئی۔

          شادی کے کچھ عرصہ بعد سائلہ کے شوہر نے سائلہ پر تشدد کرنا اور مارپیٹ کرنا شروع کر دی۔ اس طرح مار پیٹ کا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ سال2018میں بھی محمد جواد نے سائلہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر بعد ازاں مابین فریقین راضی نامہ ہوا اور ایک اقرار نامہ بھی تحریر ہوا جس میں مذکور ہ نے اقرارکیا کہ وہ سائلہ کے تمام حقوق پورے کرے گا اور خرچہ وغیرہ بھی دے گا اور مزید اقرار کیا کہ آئندہ تشدد کا نشانہ نہیں بنائے گا۔ لیکن مذکورہ نے اپنی اس اقرار کی پاسداری نہ کی اور زدوکوب کرتا رہا۔ جس کو سائلہ اپنا گھر بچانے کی خاطر برداشت کرتی رہی۔

          مورخہ25-08-2021کو جب سائلہ حاملہ تھی، تو ارسلان علی نے سائلہ کو چھوٹی سی گھریلو بات پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے سائلہ کاMiscarriageہو گیا۔ (میڈیکل رپورٹ لف درخواست ہے(

جناب سے استدعا ہے کہ ملزم ارسلان علی کے خلاف بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملزم مذکور کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔

 

عرضے

 

نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موبائل نمبر۔۔۔۔۔۔۔

شناختی کارڈ نمبر۔۔۔۔۔۔۔

مورخہ۔۔۔۔۔۔۔








Post a Comment

Previous Post Next Post