Cyber Crime Application Format (Facebook ID Hacked) in urdu




Cyber Crime Application format in urdu
Cyber Crime Application format in urdu 

In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 

بخدمت جناب ڈائریکٹر صاحب FIA سابر کرائم وِنگ راولپنڈی ریجن

 

درخواست برائے اندراج مقدمہ برخلاف نامعلوم ملزم/ملزمان

 

جناب عالی!     سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔      یہ کہ سائل عرصہ تقریباً8سال قبل اپنے نام سے Facebookاکاؤنٹ بنایا تھا۔ Facebookآئی۔ڈی "khak.khattak23@gmail.com"ہے۔

 

۲۔     یہ کہ مورخہ05-12-2019کو تقریباً2:15بجے دن سائل کو اس کے موبائل نمبر0300-12345687پر سائل کے قریبی دوست ارسلان علی بھٹی (جوFacebookپر بھی سائل کا Friendہے) نے اپنے موبائل نمبر0300-4545444سے کال کی اور سائل سے کہا کہ آپ نے Facebook Messangerکے ذریعے مجھ سے 8500/-روپے مانگے ہیں۔ سائل نے اس کو بتایا کہ میں نے اس سے کوئی رقم نہیں مانگی۔ چونکہ سائل نے ارسلان علی بھٹی سے کوئی رقم کا مطالبہ نہ کیا تھا بدیں وجہ سائل کیلئے یہ بات قابل تعجب تھی۔ لیکن چونکہ ارسلان علی بھٹی سائل کا قریبی دوست تھا بدیں وجہ اس کی بات پر مجھے اس پر اعتبار بھی تھا۔

 

۲۔     یہ کہ تسلی کیلئے سائل نے فوراًاپنے Facebook Accout ID مذکورہ بالا سے Loginہونے کی کوشش کی لیکن سائل Loginنہ ہو سکا کیونکہ نامعلوم  Hacker/Hackersکی جانب سے سائل کا Password تبدیل کر دیا گیا تھا۔

 

۳۔     یہ کہ اگلے ہی روز یعنی مورخہ06-12-2019کو سائل کے اس کے ایک دیگر دوست زعفران خان (جوبھی  Facebookپر سائل کا Friend ہے) نے سائل کو بتایا کہ سائل نے اس سے facebook Messangerکے ذریعے6000/-روپے مانگے تھے اورموبی کیش اکاؤنٹ نمبر0303-1234567پر رقم منتقل کرنے کا کہا تھا تو میں نے رقم منتقل کر دی تھی۔ یہ بات بھی سائل کیلئے پریشان کن تھی کہ سائل نے کسی رقم کا نہ مطالبہ کیا اور نہ ہی کوئی رقم منتقل کروائی۔

 

۴۔     یہ کہ نامعلومHacker/Hackersنے سائل کی facebookکو غیر قانونی طور پر Hackکر کے سخت زیادتی کی ہے اور facebookکے ذریعے نہ جانے کتنے دوستوں /عزیزوں سے رقم کا مطالبہ کیا ہے اور زعفران خان کے علاوہ نہ جانے کتنے لوگوں سے میرے نہ جانے کتنی رقم ہتھیائی ہے۔


اندریں حالات استدعا ہے کہ نامعلوم ملزمانHacker/Hackersکے خلاف بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے۔ قرین انصاف ہوگا۔


عرضے

 

فرحان خان ولد محمد خان زمان

ساکن مکان نمبر10گلی نمبر5، چکلالہ سکیم IIIراولپنڈی

رابطہ نمبر0300-12345687

مورخہ07-12-2019

 

 


Download Cyber Crime Application Format (Facebook ID Hacked) in urdu
Download Cyber Crime Application Format (Facebook ID Hacked) in urdu 


          


Post a Comment

Previous Post Next Post