Witness Affidavit about accident in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
(بیان حلفی)
منکہ مسمی ملک ممتاز ولد ممتاز حسین
ساکن شاہ خالد کالونی، ائیرپورٹ روڈ، راولپنڈی کا ہوں اور درج ذیل حلفاً بیان کرتا
ہوں
۱۔ یہ کہ من مظہر
"ملک مِلک شاپ "کے نام سے مین ٹینچ بھاٹہ روڈ، راولپنڈی میں دو دھ دہی
کی دکان کرتا ہوں۔
۲۔ یہ کہ مورخہ02-05-2020کو
حسب معمول سائل اپنی دکان پر موجود تھاکہ تقریباً01:10بجے دن من محلف کی دکان کے
سامنے ایک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک کالے رنگ کی سوزوکی آلٹوVXRرجسٹریشن
نمبرRIO-0001 نے تیز رفتاری سے
ایک موٹرسائیکل ہنڈاCD-70رجسٹریشن
نمبرRIS-1110کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل گر گیا اور موٹرسائیکل پر
سوار شخص کو سر پر بہت ضربات آئیں۔ مضروب کا نام من محلف کو عامر محمود ولد محمود
عالم معلوم ہوا ہے۔
۳۔ یہ کہ مذکورہ گواہی
سچ کی بنیاد پر دے رہا ہوں، کسی قسم کا لالچ یا دباؤ میں آکر نہ بیان نہ دے رہا
ہوں۔
بیان
بالا میرے علم ویقین کے مطابق درست ہے اورکوئی امر مخفی نہ رکھا گیا ہے۔
المرقوم01-06-2020
المحلف
ملک ممتاز ولد ممتاز حسین
شناختی
کارڈ نمبر37405-000000-0
Download Witness of an Accident Affidavit |