Application for Superdari of Car Format in Urdu - Superdari ki Darkhuwast -درخواست سپرداری

 

Superdari Application in Urdu
Superdari Application in Urdu 


In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful



بعدالت جناب علاقہ مجسٹریٹ صاحب تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی

 

ناصر اقبال ولد محمد اقبال ساکن رتہ امرال، دیہاتی، راولپنڈی

سائل

بنام

 

سرکار

مسؤل علیہ

 

مقدمہ نمبر421، بجرم381-A، مورخہ01-04-2017 تھانہ صدر بیرونی، راولپنڈی

         

درخواست برائے سپرداری گاڑی ٹیوٹا کرولا جسٹریشن نمبرRIK-10000انجن 1234567،

چیسز نمبرNE-1234567ماڈل2007

 

جناب عالی!     سائل حسب ذیل عرض گزار ہے۔

 

۱۔      یہ کہ سائل کی گاڑی ٹیوٹا کرولا جسٹریشن نمبرRIK-10000انجن 1234567، چیسز نمبرNE-1234567ماڈل2007مقدمہ عنوان بالا میں اس وقت زیر تحویل پولیس ہے۔

 

۲۔     یہ کہ سائل مذکورہ گاڑی کا واحد مالک ہے دیگر کوئی دعویدار نہ ہے۔ 

 

۳۔     یہ کہ گاڑی مذکورہ کا مزید تھانہ میں رہنے کا کوئی جواز نہ ہے۔

 

۴۔     یہ کہ اگر گاڑی مذکورہ مزید تھانے میں رہی تو اُس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

 

۵۔     یہ کہ سائل، سپردارعدالت کے حکم کے مطابق گاڑی مذکورہ بالا عدالت میں پیش کرنے کا پابند رہے گا۔

۶

۔       یہ کہ سائل معقول ضمانت نامہ عدالت حضور میں جمع کروانے کو تیار ہے۔

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ گاڑی مذکورہ بالا برسپرداری، حوالے سائل کیے جانے کا حکم صادر فرمایا جائے۔

جناب کی عین نواز ش ہو گی۔

العارض

سائل بذریعہ کونسل

 

ایڈووکیٹ ہائی کورٹ





Superdari Application in Urdu download
Download Superdari Application in Urdu 


 


Post a Comment

Previous Post Next Post