Special Power of Attorney Sample in Urdu - Mukhtar nama khas - مختار نامہ خاص

 

Mukhtar Nama Khas
Mukhtar Nama Khas


In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful


)مختار نامہ خاص(

بابت جملہ انتظام و انصرام مکان و مقدمہ بازی

 

منکہ مسمی ارسلان علی بھٹی ولد صادق علی بھٹی ساکن مکان نمبر1گلی نمبر3، مدنی محلہ، گرجا روڈ، راولپنڈی  (مختار نامہ دہندہ) درج ذیل بیانی ہوں

       یہ کہ مکان نمبر420(ڈبل سٹوری) گلی نمبر108، چکلالہ سکیم III، راولپنڈی من مظہر کا مملوکہ و مقبوضہ بروئے بیع نامہ رجسٹرڈ نمبر9152، مورخہ25-08-2017 مصدقہ سب رجسٹرار، راولپنڈی ہے۔ دیگر کسی بھی شخص کا کسی بھی طرح سے مکان مذکورہ بالا سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے۔

ٍ       یہ کہ من مظہر بوجہ مصروفیات مکان مذکورہ بالا کاجملہ انتظام و انصرام کرنے سے قاصر ہوں لہذا اپنی جانب سے مسمی احتشام الحق (شناختی کارڈ نمبر37405-0000000-7)ولد خادم حسین ساکن موہڑہ چھپر، چکری روڈ، راولپنڈی کو اپنا مختار خاص مقرر کرتا ہوں اور اختیارا ت دیتا ہوں کہ مختار خاص مکان مذکورہ بالا کا جملہ انتظام و انصرام کرے، خود رہائش اختیار کرے، مزید تعمیرات کرے، کرایہ پر دیوے، کرایہ وصول کرے، مکان مذکورہ بالا کی بابت مقدمہ بازی کی صورت میں عدالت ہائے دیوانی، مال، فوجداری یا دیگرمحکمہ جات قائم کردہ حکومت پاکستان، میں دائرہوں کی پیرو ی کرے، جواب دہی کرے، اپنی جانب سے مقدمہ دائر کرے، درخواست ہر قسم دیوے، بیان حلفی دیوے، جواب دعویٰ داخل کرے، وکیل مقرر کرے، اپیل نگرانی، رٹ وغیرہ دائر کرے، کاغذات متعلقہ داخل کرے، ثبوت پیش کرے، تصدیق کرے، حکام مجاز کے روبرو پیش ہووے گواہان پیش کرے، معائنہ مثل کرے، نقول حاصل کرے، حکم امتناعی حاصل کرے، ڈگری اجراء کرائے، زر ڈگری وصول کرے، بجلی، سوئی گیس، پانی، ٹیلفون کنکشن نقشہ وغیرہ کیلئے متعلقہ محکمہ سے رجوع کرے، مجاز اتھارٹی سے معاملات طے کرے، قانونی کاروائی کرے، نشاندہی کروائے، چھاپہ شدہ فارم، کورٹ فیس، اسٹامپ وغیرہ خرید کرے، او ر ریفنڈ کرائے الغرض مختار خاص مجاز ہے کہ مکان مذکورہ کی نسبت عدالت ابتدائی تا عدالت عظمیٰ تک تمام امور سر انجام دیوے۔  جہاں جہا ں میرے دستخط/دستخطوں کی ضرورت ہو مختار خاص مذکور ہ میری جگہ دستخط کرے.مختار خاص مذکورہ کا جملہ ساختہ پر داختہ من مظہر مختار نامہ دہندہ کو منظورو قبول ہو گا۔

نوٹ:  مختار خاص مذکورہ مکان مذکورہ بالا کو فروخت کرنے یا کسی بھی طرح سے منتقل کرنے کا ہرگز مجاز نہ ہوگا۔ مختار خاص مذکورہ مکان مذکورہ کے عوض کسی بھی مالیاتی ادارے یا کسی بھی شخص سے کوئی قرضہ حاصل کرنے کا بھی مجاز نہ ہوگا۔

لہذا مختار نامہ خاص بقائمی ہو ش و حواس خمسہ برضا و رغبت، بلا جبر و کراہ  تحریر و تکمیل کر وا یاہے۔ تاکہ سندرہے او ر بوقت ضرورت کام آئے۔  المرقوم02-12-2019

لعبد

ارسلان علی بھٹی ولد صادق علی بھٹی

شناختی کارڈ نمبر37405-0000000-7

 

گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔                            گواہ نمبر1۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 




 

 


Post a Comment

Previous Post Next Post