Mukhtar Nama Aam format in urdu |
In the name of ALLAH, the most beneficent, the most
merciful
(مختار نامہ عام)
منکہ
مسمی میر زمان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ،
راولپنڈی (مختار دہندہ)
یہ کہ ایک عدد مکان نمبر1گلی نمبر1، محلہ موہری غزن، راولپنڈی
بروئے بیع نامہ رجسٹرڈ نمبر454مورخہ01-03-2018مصدقہ سب رجسٹرار (کینٹ) راولپنڈی و
انتقال نمبر4544مورخہ06-04-2018 من مظہر کا مملوکہ و مقبوضہ ہے اور من مظہر کو
مکان مذکورہ بالا کی بابت مختار عام مقرر کرنے میں کوئی امر مانع نہ ہے۔ لہذا اب
من مظہر بوجہ ذاتی مصروفیات مکان مذکورہ بالا کا جملہ انتظا م انصرام کرنے سے قاصر
ہوں لہذا من مظہر مکان متذکرہ بالا کی بابت اپنی جانب سے اپنے بھائی مسمی کامران
زمان ولد محمد زمان ساکن مکان نمبر1، گلی نمبر4، محلہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی
شناختی کارڈ نمبر37405-0000000-7کو اپنا عام مقررکر کے اختیارات ہر قسم دیتا ہوں اور لکھ دیتا ہوں
کہ مختار عام مذکورہ بالا مکان متذکورہ کا جملہ انتظام و انصرام کرے، مزید تعمیرات
کرے، خود رہائش پذیر ہوئے، یا کرایہ پر دیوے، کرایہ وصول کرے، رسید جاری کرے،
عدالت ہائے دیوانی، مال، فوجداری یا دیگرمحکمہ جات قائم کردہ حکومت پاکستان، میں
مقدمہ دائر کرے، پیرو ی کرے، جواب دہی کرے، درخواست ہر قسم دیوے، بیان حلفی دیوے،
جواب دعویٰ داخل کرے، وکیل مقرر کرے، اپیل، درخواست نگرانی، درخواست نظر ثانی، رٹ
پٹیشن وغیرہ دائر کرے، کاغذات متعلقہ داخل کرے، ثبوت پیش کرے، تصدیق کرے، حکام
مجاز کے روبرو پیش ہووے گواہان پیش کرے، معائنہ مثل کرے، نقول حاصل کرے، حکم
امتناعی حاصل کرے، ڈگری اجراء کرائے، زر ڈگری وصول کرے، بجلی، سوئی گیس، پانی،
ٹیلفون کنکشن نقشہ وغیرہ کیلئے متعلقہ محکمہ سے رجوع کرے، مجاز اتھارٹی سے معاملات
طے کرے، قانونی کاروائی کرے، نشاندہی کروائے، چھاپہ شدہ فارم، کورٹ فیس، اسٹامپ
وغیرہ خرید کرے، او ر ریفنڈ کرائے، مکان مذکورہ کسی ددیگر شخص کو بیع کرے، رقم
وصول کرے، ہبہ کرے، تبادلہ کرے، تملیک کرے، وقف کرے، تتمہ کرے، دستبردار ہوے،
مختار خاص مقرر کرے، غرضیکہ جس طرح چاہے استعمال میں لاوے، زرشمن و زررہن وصول
کرے، دستاویزات اقرار نامہ بیع، بیع نامہ، ہبہ نامہ، رہن نامہ، تبادلہ نامہ،
دستبرداری نامہ، وقف نامہ، مختار نامہ خاص و دیگر ہر قسم کے دستاویزات کی تحریر
تکمیل کروا کر روبرو رجسٹرار حسب ضابطہ رجسٹر ڈکروائے، قبضہ دیوے، قرضہ حاصل کرے،
ہائر کرے، کسی بھی بنک یا کسی بھی سرکاری دفاتر کے ساتھ معاملات طے کرے، الغرض
مکان مذکور سے متعلقہ تمام امور کسی بھی محکمہ سے طے کرے، اور تمام تر قانونی
کاروائی از عدالت ابتدائی تا عدالت عظمی کرے، جہاں جہا ں میرے دستخطوں کی ضرورت ہو
مختار عام مذکور ہ میری جگہ دستخط کرے۔مختار عام مذکورہ کا جملہ ساختہ پر داختہ من
مظہر مختار نامہ دہندہ کو منظورو قبول ہو گا۔
لہذا
مختار نامہ عام بقائمی ہو ش و حواس خمسہ برضا و رغبت و ثبات عقل بلا جبر و
کراہ تحریر و تکمیل کر وا یاہے۔ تاکہ
سندرہے او ر بوقت ضرورت کام آئے۔ المرقوم
العبد
میر
زمان ولد محمد زمان
37405-0000000-0شناختی
کارڈ نمبر
گواہ
نمبر1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ
نمبر2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔