Application for Encroachment of land Format in urdu Pakistan

Encroachment of land application format in urdu
Encroachment of land application format in urdu 


 In the name of ALLAH, the most beneficent, the most merciful

 


بخدمت جناب وزیر اعظم صاحب اسلامی جمہوریہ پاکستان

 

جناب عالی!     گزار ش حسب ذیل ہے۔

 

۱۔      یہ کہ سائل بسلسلہ ملازمت بیرون ملک بحرین مقیم ہوں۔ اور ان دنوں پاکستان آیا ہوں۔ جہاں پر سائل اور اس کی فیملی  مکان واقع ڈاکخانہ خاص، موہڑ ہ چھپر تحصیل وضلع راولپنڈی رہائش پذیر ہیں۔

 

۲۔     یہ کہ سائل کے مکان مذکور سے ملحقہ مکان میں ریحان، ارسلان پسران شہزاد عالم رہائش پذیر ہیں جنہوں نے اپنے مکان سے تجاوز کرتے عوام الناس کے شاہراہ عام پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک کنواں جو عرصہ دراز سے وقف تھا اس پر بھی قبضہ جمالیا ہے اور عوام الناس کو اس سے محروم کر دیا ہے۔ مذکورہ بالا جگہ برائے شاہراہ عام اورکنواں دونوں کافی عرصہ سے وقف شدہ ہیں مگر اس کے باجود ملزمان مذکوران نے وقف شدہ اور شاہراہ عام کی جگہ پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

 

۳۔     یہ کہ ملزمان مذکوران کے اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف سائل بلکہ دیگر اہل علاقہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑر رہا ہے۔ خاص طور پر خوشی کے مواقع پر مذکوران کے تجاوزات کی وجہ سے گاڑیوں  جبکہ غمی /فوتگی کی مواقع پر گاڑیوں اور میت کی چارپائی کا گزرنا بھی بہت دشوار ہو گیا ہے۔

 

۴۔     یہ کہ سائل اب چونکہ دوبارہ بیرون ملک جانے والا ہوں اور پیچھے سائل کی فیملی موجود ہے جو ملزمان مذکوران سے لڑ جھگڑ نہ سکتی ہے  اور خوشی/غمی کے موقع پر ان کی پریشانی کو بہت زیادہ حد تک بڑھ سکتی ہے۔ 

 

اندریں حالات استدعا ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو، مذکورہ بالا تجاوزات کو ملزمان مذکوران سے واہ گزار کروائی جائیں اور مذکورہ بالا کنواں جو عوام الناس کیلئے وقف تھا کو بھی ملزمان کے قبضہ سے ہٹا کر عوام الناس تک اس کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

عرضے

 

محمدعفران ولد محمد زمان

ساکن حال مکان واقع ڈاکخانہ خاص، موہڑ ہ چھپر تحصیل وضلع راولپنڈی

موبائل نمبر0300-0000000

مورخہ15-07-2021

 

 

 

 

 

 

 




Download application for encroachment of land  in urdu
Download application for encroachment of land  in urdu 


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

         

 

 

 

 

 

 

سائل ایک عدد پلاٹ واقع مسلم آباد بالمقابل میرا پانی، نزد پولیس چیک پوسٹ، حویلیاں ضلع ایبٹ آباد میں واقع ہے۔اس کا راستہ سرکاری نالے کے ساتھ سے گزر کر جاتا ہے۔ مسمی ملک انوار جاوید(0312-5584564)نے سرکاری نالے کی زمین کو غیر قانونی قبضہ میں لے کر اپنے پلاٹ سے تجاوز کر لیا ہے اور اب سائل کو وہاں سے گزرنے نہیں دیتا۔ اور مبلغ10لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

استدعا ہے کہ ملک انوار جاویدکے خلاف سرکاری نالے کی زمین پر قبضہ کرنے  اور سائل سے بلا وجہ رقم کا تقاضا کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔

 

(نوٹ: نقل انتقال بحق سائل، نقل عکس شجرہ درخواست کے ہمراہ لف ہیں

 

              عرضے                   

 

محمد رفیق ولد محمد شریف

ساکن مکان نمبرT-552محلہ شاہ چن چراغ صرافہ بازار راولپنڈی

0347-4530443, 0321-5030443

02-07-2021


Post a Comment

Previous Post Next Post